ہندوستان کےلوگ مودی کےپاگل پن کوشکست دیں،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 10:14am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان  کےلوگ مودی کےپاگل پن کوشکست دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مودی سے متعلق بھارتی ویب سائٹ کی خبر پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ ایک اورریاستی انتخاب دہلی 18فروری میں  شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کےلوگ مودی کےپاگل پن کوشکست دیں،مقبوضہ کشمیر،شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نےمودی کےاوسان خطاکردیئے،ایسے بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

Read Comments