Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کی احتساب عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں سابق ایم ڈی وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کردی۔ ملزم کو آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم وسیم اجمل نے غیر قانونی طور پر 2014 میں البراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگےداموں ٹھیکہ دیا۔ملزمان نے ملی بھگت سےلیبر کاسٹ کی مد میں ایک ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائی۔عدالت نے ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کرتے ہوئے آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں سابق ایم ڈی وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کردی۔ ملزم کو آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم وسیم اجمل نے غیر قانونی طور پر 2014 میں البراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگےداموں ٹھیکہ دیا۔ملزمان نے ملی بھگت سےلیبر کاسٹ کی مد میں ایک ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائی۔
عدالت نے ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کرتے ہوئے آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔