اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت چار فروری تک ملتوی

شائع 30 جنوری 2020 01:36pm

 لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کےلئے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔عتیق الرحمان میرا کا شوہر نہیں، عدالت کو عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر گمراہ کیا۔عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم صادر کرے۔

میرا کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کےلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔

Read Comments