'چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے'

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 02:48pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے چوہدری شوگرمل سے کرپشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کچھ گرفتاریاں ہوئی، تفتیش ابھی جاری ہے۔ چوہدری شوگر ملز کرپشن اور کک بیکس کی لمبی داستان ہے۔ شہبازشریف سوالات کا جواب نہیں دے رہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب نے چوہدری شوگرمل کی کرپشن سے متعلق پریس کانفرنس کی۔

ان کاکہناتھاکہ مل 1991 میں لگی ، شیڈن جرسی کے نام سے ایک آف شور کمپنی بنی 90 کی دہائی میں قرض کا بڑا کاروبار تھا۔1992میں پنجاب کارپٹ نے شہباز شریف کو65ملین قرض دیا۔قاضی فیملی کا نام پر15.7ملین ڈالر کے جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے۔بحرین کی خاتون نے18ملین ڈالرز کی ٹی ٹیز بھیجیں۔صدیقہ سید کے نام پر ٹی ٹی منگوائی اس سے متعلق اسحاق ڈار کا حلف نامہ موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری شوگر ملز کو منی لانڈرنگ کےلئے استعمال کیا گیا۔چوہدری شوگر ملزکے اثاثے ساڑھے 6ارب روپے ہیں۔ نیواسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے سے650ملیں چوہدری شوگر ملز کو ملے۔چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی والے ایشو پر شہباز شریف سے دس سوال پوچھے تھے اسکا جواب آج تک نہیں ملا۔

Read Comments