'جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے'

شائع 30 جنوری 2020 06:26pm

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد ہر لحاظ سے ایک ماڈل سٹی ہونا چاہیئے۔کمزورطبقے کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی اموراورشہریوں کوبہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں وفاقی وزراء شفقت محمود،   اسد عمر، معاون خصوصی علی نواز اعوان، چیئرمین سی ڈی اے عامراحمدعلی، آئی جی اسلام آباد محمد عامرذوالفقارنے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پربریف کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں، شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی  سہولیات فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم  کوصحت کی سہولیات فراہمی میں بہتری کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں ماحولیات کے تحفظ اورشہرکے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد ہرلحاظ سے ایک ماڈل سٹی ہونا چاہیئے۔وزیراعظم نےکمزورطبقے کے تحفظ کو یقینی بنانے اورقبضہ مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی ۔

Read Comments