Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی اور دھند کا راج برقرار ہے،دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حدنگاہ 30 میٹر تک رہ گئی جبکہ شہروں میں بھی عوام کو ٹریفک مسائل کا سامنا رہا۔
پنجاب میں سرد موسم کے ڈیرے ہیں،صبح کے اوقات میں دھند اور دوپہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کھیل جاری رہتا ہے،ٹھنڈی ہواوں کے سلسلے نے سردی کی شدت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
آج بھی میاں چنوں، خانیوال ،ملتان ، بستی ملوک ،مانگا منڈی، پھول نگر ، اور پتوکی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔
صبح کے وقت دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی حدنگاہ 30میٹر تک رہ گئی،جس سے شہریوں کو ٹریفک مسائل کاسامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کےبعد آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔