Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی خراب طبعیت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے۔
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، کئی روز سے منظر عام سے غائب ہیں اور اب ان کی طویل رخصت کی خبریں آرہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کے بھائی کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ طویل رخصت پر ہیں۔
اس سے قبل شبرزیدی 5جنوری سے 14روزکی رخصت پر تھے لیکن ان کی رخصت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شبر زیدی کی واپسی کا امکان کم ہے،ایک ہفتے میں ان کی جگہ جلد کوئی نام سامنے آنے کی توقع ہے۔
یاد رہے شبر زیدی کو گزشتہ سال مئی میں 2سال کے لیے چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا گیا تھا۔