Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نا اہل قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دے دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔
کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
درخواست گزار عبد الغفار نے عدالت سے کاشف چوہدری کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔