مودی سے دنیا کو خطرہ ہے،فواد چوہدری

شائع 01 فروری 2020 02:12pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے۔ مودی کی شدت پسندی سے صرف بھارت  نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دنیا کو خبردار کردیا۔ ٹویٹ میں  اپنے خلاف بھارتی میڈیا مہم پرحیرت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا بھارتی عوام  شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ پھر کہتا ہوں آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے۔

Read Comments