Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی سمیت سندھ بھر میں 4روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، صارفین نے سی این جی کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
بدھ کی صبح بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 7بجے کھول دیئے گئے،جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
صارفین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے کے باعث دیہاڑی نہیں ہوتی،گھر کے خرچے کے لیے ادھارلینا پڑتا ہے۔
سی این جی صارفین کا کہنا تھا کہ 4روز بعد فلنگ اسٹیشنز کھلے ہیں تو اب وہ کئی گھنٹوں سے قطار میں لگے ،اپنی باری کے منتظر ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی رات سات بجے بند کردیئے جائیں گےآئندہ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔