Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے چین سے شہریوں کو واپس نہ نکالنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ پاکستانی طلباء کی کسی کو فکر نہیں ۔
حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری واپس نہ لانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چین سے واپسی کے لیے پاکستانی شہریوں کی مکمل کلیئرنس لازمی قرار دے دی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کوئی چیمپئن نہ بنے پاکستانی طلبا ءکی سب سے زیادہ فکر حکومت کو ہے،چین ہمارے شہریوں کا ہر ممکن خیال رکھ رہا ہے،ووہان میں صرف پاکستانی نہیں ،120ممالک کے شہری موجود ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستانی میں موجود چینی شہریوں پر سفری پابندیوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزیدکہنا تھا کہ چینی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں کل بھی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے طویل گفتگو کی اور تمام انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔