Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کا ہنگامی اجلاس،حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت نے سرجوڑ لیے ۔ حکومت کے ساتھ معاملات پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس ہوا ۔جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی، ڈاکٹر خالد رانجھا اور دیگر رہنماؤں نے شرکت۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چند وزراء وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ سیاسی امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بد اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہو جائے پھر اگلی بات ہوگی۔اس موقع پر چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی روایت اچھی نہیں۔چند حکومتی معززین بار بار وزارتوں کے حصول کی بات کرتے ہیں ہمیں ایسا کوئی لالچ نہیں۔
پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کا ہنگامی اجلاس،حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت نے سرجوڑ لیے ۔ حکومت کے ساتھ معاملات پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس ہوا ۔جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی، ڈاکٹر خالد رانجھا اور دیگر رہنماؤں نے شرکت۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چند وزراء وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ سیاسی امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بد اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہو جائے پھر اگلی بات ہوگی۔
اس موقع پر چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی روایت اچھی نہیں۔چند حکومتی معززین بار بار وزارتوں کے حصول کی بات کرتے ہیں ہمیں ایسا کوئی لالچ نہیں۔