فیڈرل بی ایریا میں مکان میں اسلحہ کس نے چھپایا؟

شائع 02 فروری 2020 04:35pm

فیڈرل بی ایریا دستگیر میں مکان میں اسلحہ کس نے چھپایا۔چھاپہ مار کارروائی شاہد عرف کے ڈی اے نامی زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔ اسلحے کی بھاری کھیپ جوہرآباد تھانے کی حدود میں واقع بلاک 15 کے مکان سے برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ زیرحراست ملزم شاہد عرف کے ڈی اے کی نشاندہی پر مارگیا۔شاہد واٹر بورڈ کا ملازم اور ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے۔جس مکان سے اسلحہ ملا وہ شاہد کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔

اسلحہ جوہرآباد تھانے کی حدود میں واقع بلاک 15 کے مکان سے برآمد ہوا۔شاہد کو 4 روز قبل قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے حراست میں لیا تھا۔گرفتاری کے بعد سے شاہد کے اہلخانہ گھر سے غائب ہیں۔ اسلحہ مبینہ طور پر ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے چھپایا۔

Read Comments