Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا کےلئے روانہ ہوں گے۔
دوروزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات چار فروری کو ہوں گے۔
وزیراعظم نےملائشیاکی روانگی کےلئے بھارت کی فضائی حدوداستعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کریں گے۔ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے پیش نظر کیا گیا۔