Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان نےچین کے لئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان کل سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوجائے گا۔
فضائی آپریشن معطلی کا نوٹم آج رات 2 فروری تک کے لئے جاری کیا گیا تھا۔ کل 9 بجے چین سے سدرن چائنا ایئرکی پرواز سی زیڈ 6007ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان نے چین کےلئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کیا تھا۔ کرونا وائرس کے باعث فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔
فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔