قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 07:37am

اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے،چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین اوراراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بلز ایجنڈے میں شامل ہے ۔

دو روز کے وقفے کے بعد ایوان بالا اور زیریں کے اجلاس آج شام ہونے جارہے ہیں ،سینیٹ اجلاس کے لیے 29 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا۔

چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں سے متعلق 3بل پیش کیے جائیں گے،بل پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت 6اراکین نے دستخط کئے ہیں۔

ملک میں بے روزگاری اورافراط زر کے حوالے سے سینیٹر سراج الحق کی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹرعثمان کاکڑچمن بارڈرکوتجارت کے لیے 24گھنٹے کھولنے کے حوالے سے کی قرارداد پیش کریں گے۔

 ایوان بالا کے ایجنڈے میں ڈیم فنڈ پرسینیٹرمیاں عتیق شیخ کی تحریک شامل ہے۔

 دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ، جس میں صدرکے پارلیمان سے خطاب پرشکریہ کی تحریک اوربجلی کمپنیوں میں عملے کی قلت پرنکتہ اعتراض شامل ہے ۔

Read Comments