Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شیخوپورہ ،خیرپور:پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8افرادجاں بحق اور24 زخمی ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کئی زندگیاں نگل گیا،شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کےقریب ٹائر پھٹنے سے کار درخت سے جاٹکرائی جبکہ حادثے میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے ۔
تاندلیانوالا میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،بس میں سوار 20افراد زخمی ہوگئے۔
عارف والا میں ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جان سے گئی جبکہ ڈرائیورزخمی ہوگیا۔
سندھ کے شہرخیرپور میں بس نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی،حادثے میں 2جانیں چلی گئیں ۔