Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان سے نااہلی کی درخواست پرجواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سید علی محمد بخاری پیش ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان کے وکیل سید علی محمد بخاری نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے،ایک اخبار کی خبر پر توہین عدالت لگا کر نا اہل نہیں کیاجا سکتا،درخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں،پیمرا کو اس کیس میں پارٹی بنایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے نااہلی کی درخواست پرجواب طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔