Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کی احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزمان کو بری کردیا۔
گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کمپنی کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا۔
نیب کی جانب سے 2016میں گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا۔ ملزمان میں سابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ بھی شامل تھے۔
راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام تھا۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راجہ پرویزاشرف نے ایسے افراد کو نوکریاں فراہم کیں جنہوں نےدرخواستیں ہی نہیں دی تھیں۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
Click to see more