وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 11:22am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ  ہوگئے، عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات اور اہم معاہدوں، مفاہمتت کی یادشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں شرکت  کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2روزہ سرکاری دورے کے لیے کوالامپورروانہ ہوگئے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورمشیرتجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگراہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اورملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات   ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر مشاورت ہوگی۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات 4فروری کو ہوں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے ،عمران خان ملائیشیا میں انسٹیٹیوٹ آف  اسٹریٹیجک اینٍڈ انٹرنیشنل اسٹڈی میں کلیدی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیامہاتیرمحمدکی دعوت پرکررہےہیں اور یہ ان کا یہ دوسرا ملائیشیا کا دورہ ہیں۔

Read Comments