وزیر اعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات
پتراجایا:وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان پتراجایا میں ملائیشین وزیر اعظم آفس پہنچے، جہاں مہاتیر محمد نے عمران خان کی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا،ملائیشین وزیراعظم آفس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنےتاثرات درج کیے ۔
Read Comments
