راجہ بشارت کو نااہلی سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کا آخری موقع

اپ ڈیٹ 04 فروری 2020 10:26am

اسلام آباد:اثاثہ جات میں غلط بیانی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو نااہلی سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ۔ الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہ کرانے پر آئندہ سماعت پر فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے بشاورت راجہ کے خلاف نااہلی کےلیے سیمل وحید  کی درخواست پر سماعت کی۔

بشارت راجہ کے وکیل نوید اختر زمان نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگی تو الیکشن کمیشن نے وکیل کو 27 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیے آپ کو پہلے بھی جواب جمع کرانے کے لیے 2مواقع دیئے  چکے ہیں،جواب جمع کرانے کےلیے آخری موقع دے رہے ہیں،جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے بشاورت راجہ کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

Read Comments