'خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کےلئے لڑیں گے'

شائع 04 فروری 2020 05:26pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کےلئے لڑیں گے۔وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا سے تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔ترک صدررجب طیب اردوان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق نےکہا کہ یوم یکجہتی کشمیرحکومت یا اپوزیشن کا نہیں قومی معاملہ ہے۔سیاسی مفادات سے ہٹ کرکشمیرپربھارتی بیانیے کومتحد ہوکرشکست دینی ہے۔یوم یکجہتی کشمیرواضح پیغام ہےکہ کشمیریوں کی ہرصورت حمایت جاری رکھی جائے گی۔ بھارت کشمیری عوام کو حق خودارادیت سےمحروم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیرپاکستان نامکمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کے دن انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سےیکجہتی کیا جائے گا۔ہرشعبےسےوابستہ خواتین صبح ساڑھے دس بجےوزارت خارجہ پہنچیں۔ہماری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں کشمیریوں بہنوں سےیکجہتی کےلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائیں گی ۔

فردوس عاشق نے کہا کہ  وزیراعظم کےدورہ ملائیشیا میں مقبوضہ کشمیرپرعالمی برادری کے کردارپربات ہوئی۔فلسطین نے مسلم اُمہ کےلئے آوازبلند کرنے پرپاکستانی کردارکوسراہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیراورملکی سلامتی پرموقف میں تبدیلی ناممکن ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا سے تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا،مہاتیر محمد نے معاشی مفادات پر اُمہ کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

Read Comments