اسلام آبادمیں ایک اورکرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 09:57am

اسلام آبادمیں ایک اورکرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا،دوران سکنینگ مسافرکے جسم کا درجہ حرارت زیادہ پایا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرایک اورکرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا،سلیمان خان چین کے شہرکم ان سے پرواز سی زیڈ 6071 پراسلام آباد پہنچا تودوران سکیننگ مسافر کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ پایا گیا،پشاور کے رہائشی سلیمان خان کو کھانسی کی تکلیف بھی ہورہی تھی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت صحت کے عملے نے مسافر کو فوری آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد چین سے آنے والے مسافر کوپمزمنتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمزاسپتال میں مسافرکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

Read Comments