Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور لیگی رہنما ءاحسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی۔
جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرسابق وزیرداخلہ احسن اقبال کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت اسلام آباد پہنچایا گیا ۔
جج محمد بشیر نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت کی، احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھا تو کیا جواب ملا ؟ اکاؤنٹس میں نکلی رقوم وہی نہیں جو اثاثوں کی فروخت سے ملیں؟ ۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابھی ایم ایل اے پر کارروائی جاری ہے جس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب تو ابھی تک کیس پر تحقیقات کر رہا ہے۔
احسن اقبال کے اثاثوں سے متعلق سوالات پر نیب پراسیکیورٹر نے کہا کہ ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔
عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔