جلد ایم کیوایم اور ق لیگ کے تحفظات ختم ہو جائیں گے، شیخ رشید

اپ ڈیٹ 07 فروری 2020 11:00am

اسلام آباد:وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلد ایم کیوایم اور ق لیگ کے تحفظات ختم ہو جائیں گے ،حکومت کو مہنگائی سے خطرہ ہے،بجلی گیس کے بل وصول کرنے والے نالاں ہیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرسرکلر ریلوے 38 کلومیٹرخالی کرالی صرف 5 کلومیٹررہ گئی،سندھ حکومت کے ساتھ ایک پیج پرہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ریلوے کے حق میں آنے کے لیے پرامید ہیں۔

حکومت کیمپ میں اختلاف پر شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے کوئی تحفظات نہیں، اپنوں میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے نزدیکی برتن زیادہ ٹکراتے ہیں،ایم کیو ایم اور ق لیگ دونوں عمران خان کے ساتھ چلیں گے ،حکومت کو مہنگائی سے خطرہ ہے۔

وزیرریلوے نے قراردیا کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کوکسی بھی چیز سے خطرہ نہیں ، بجلی و گیس کے بل وصول کرنے والے حکومت سے نالاں ہیں۔

 شیخ رشید نے مزید کہاکہ مریم نواز کو بھی لندن جانے کی اجازت مل گئی تو کیا احتساب کا بستر پیچھے سے بھیجیں گے،کوئی بندہ توشہادتیں دینے کے لیےہونا چاہیئے۔

Read Comments