پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے ، گورنر پنجاب چوہدری سرور

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 04:18am

لاہور:گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے  کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں اپوزیشن صرف اپنے بچاؤ  کی جنگ لڑ رہی ہے،شفاف اور بلا تقریق احتساب کو ایک منٹ کے لیے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں،آخری کرپٹ شخص کے احتساب تک احتساب جاری رہے گا،پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے۔

لاہور میں صوبائی وزراءسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن پر اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں،اپوزیشن جماعتیں ملک وقوم نہیں صرف اپنا اپنا فائدہ سوچ رہی ہیں،اپوزیشن خوفزدہ ہے حکومت نے آئینی مدت پوری کر لی توان کی دکانداری ختم ہوجائے گی،مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونےوالا خواب ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ  2023 تک حکومت کرنے کا عوامی مینڈیٹ تحریک انصاف کے پاس ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے،احتجاج کی بات کر نے والی اپوزیشن متحد نہیں انتشار کا شکار ہےآخری کرپٹ شخص کے احتساب تک احتساب جاری رہے گا،پاکستان کو کر پشن فری ملک بنائیں گے۔

Read Comments