Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے ملاقات کی ،جس میں عزیر بلوچ،نثار مورائی اورسانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں عزیر بلوچ،نثارمورائی اورسانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری سے عدالتی حکم کےمطابق کاپی فراہمی کی درخواست کی ہے،درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔