پاک فوج نےبلتورو گلیشیئرمیں پھنسے2غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 04:25am

راولپنڈی:پاک فوج نے بلتورو گلیشئیر میں پھنسے 2غیرملکی کوہ پیماؤں کوریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، امریکا اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلتورو گلیشیئر میں ونٹر انٹرنیشنل مہم جوئی کے دوران پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلتورو گلیشیئر کے قریب شدید موسمی حالات کے سبب بیمار ہو گئے،  جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔

پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گے غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں۔

Read Comments