Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 برس سے بہتر ہیں،اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،پہلی مرتبہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں،وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے،تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہے۔