Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کی۔
کراچی میں امین الحق کی رہائش گاہ پر اسد عمر اور علی زیدی نے ان سے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعذیت کی اور ان کےلئے دعا کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا ایم کیو ایم سے کوئی اختلافات نہ تھے نہ اب ہیں۔ شہر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ہم دونوں جماعتیں شہر کےلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کراچی سرکلر ریلوے زبردست منصوبہ ہے، صوبائی حکومت کے پاس سارا نظام موجود ہے۔ وفاقی حکومت اس معاملے پر سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
جبکہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق سوال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ جب زکوت کے پیسوں پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے تو پھر کیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر اسد عمر اور علی زیدی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔