Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان کو بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی۔پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کر دیا گیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ سیکڑوں ارب سے زائد چینی و گندم میں ڈاکا اسکینڈل کے بعد15 ارب کا شرمناک پیکج قوم سے سنگین مذاق ہے۔
شہباز شریف نے کہا معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ہماری سالمیت پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔