Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ریلوے خسارہ کیس میں محکمہ ریلوے نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی تجاوزات جلد ختم کرلیں گے اور متاثرین کو نقد امداد یا تعمیر شدہ فلیٹس کی پیشکش کی جائے گی۔
کراچی سرکلرریلوے سے متعلق بتایا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات میں سرکلر ریلوے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔تقریباً 43 کلومیٹر کے ٹریک میں سے 37 کلومیٹر پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ ریلوے کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت اور حکومتی سیاسی ومالی حمایت درکار ہوگی۔