وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو اہم اتحادی وزراء غیر حاضر

شائع 11 فروری 2020 05:53pm

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو اہم اتحادی وزراء غیر حاضر رہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول صدیقی غیر حاضر رہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکان نے شرکت کی تاہم حکومت کے اتحادی تاحال ناراض ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو اہم اتحادی وزراء شریک نہیں ہوئے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول صدیقی غیر حاضر رہے۔

وزیراعظم نے اجلاس شروع ہوتے ہی خالد مقبول صدیقی کا پوچھا۔ خالد مقبول صدیقی کراچی میں ہیں،وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

 طارق بشیر چیمہ نے بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ وزیراعظم کو اجلاس میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Read Comments