'معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے'

شائع 12 فروری 2020 02:36pm

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردری نے کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ جام ہے۔معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے، انہیں جانا ہوگا۔نئے انتخابات ملک کےلئے ناگزیر ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت پرسخت تنقیدکی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت حقیقت پربات نہیں کرتی۔حقیقت بیان کرنے پرگالی گلوچ شروع کردیتی ہے۔ یہ حکومت تنقید برداشت نہیں کرسکتی اورجواب دیتے ہیں تم آصف علی زرداری کے بیٹے ہو۔

بلاول بھٹونے کہاکہ مہنگائی اورمعاشی قتل پرعوام پریشان ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کوتسلیم نہیں کرتے ، موجودہ حکومت نالائق اورنااہل عوام کوریلیف نہیں دے سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیرخزانہ منتخب عوامی نمائندے نہیں۔

Read Comments