حکومت نے آزادی اظہار رائے کو کنٹرول کرنے کا پلان بنالیا

شائع 12 فروری 2020 05:36pm

حکومت نے آزادی اظہار رائے کو کنٹرول کرنے کا پلان بنالیا۔وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کےلئے قوانین کی منظوری دےدی ہے۔نئے سوشل میڈیا رولز کے مطابق یوٹیوب، فیس بک،  ٹوئٹر، انسٹا گرام، ڈیلی موشن سمیت تمام کمپنیاں تین ماہ میں رجسٹریشن کرانے کی پابند ہوں گی۔

کمپنیوں کےلئے تین ماہ میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا بھی لازمی قرار دےدیاگیاہے۔جس کے بعد قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔پاکستان سے باہر بیٹھ کر ملک کےخلاف بولنے والوں پر بھی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

سوشل میڈیا کمپنیز کو ریگولیٹ کرنے کےلئے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی۔ اتھارٹی ہراسگی، اداروں کو نشانہ بنانے، ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکاونٹ بند کر سکے گی۔

اتھارٹی مواد نہ ہٹانے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ایکشن لےگی اوراگرکمپنیوں نےتعاون نہ کیاتو سروسز معطل کردی جائیں گی۔

Read Comments