Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )نے آٹا اورچینی چوری کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آٹے اورچینی کی چوری کی رپورٹ اور حقائق عوام کے سامنے کیوں نہیں لا رہے؟ ، عمران خان مافیا انکوائری رپورٹ کے حقائق چھپارہے ہیں،عمران مافیا چور اور کرپٹ ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران مافیا کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ہے، کیا عمران مافیا نے انکوائری میں جہانگیرترین اورخسرو بختیارکی ملوں کی تلاشی لی؟ ان کی مِلوں سے کتنی چینی اورآٹا برآمد ہوا ؟جہانگیر ترین اورخسروبختیارنے کتنی سبسڈی لے کرچینی برآمد کی؟ اور کتنی ذخیرہ اندوزی کی؟،جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکی ملوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرلائی جائے ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ عمران مافیا نے 18ماہ میں چینی وگندم کی قلت پیدا کرکے اورقیمت بڑھا کرکتنا ناجائزمنافع کمایا؟ اے ٹی ایم اوربنی گالہ کا خرچ اُٹھانے والے اورلینڈ کروزرخرید کردینے والے کو عوام کے15 ارب کیوں دیئے بتایا جائے ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا کی قیادت میں پاکستان خطے میں کرپشن، چوری، مہنگائی، بے روزگاری اورغربت میں لیڈ کرے گا ۔