Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے چھٹی پرہونے کے باعث سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
یوسف رضا گیلانی سمیت ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی موخرکردی گئی ، احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی۔