سپریم کورٹ کاحکومت کوپونے 200 ارب روپے ویلفیئر فنڈز میں جمع کرانے کا حکم

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 10:54am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ورکرزیلفیئرفنڈزسے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کوپونے 200 ارب روپے واپس ویلفیئر فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ورکرزویلفیئرفنڈزسےمتعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل سندھ حکومت نےکہا کہ سندھ حکومت نے2 رپورٹس جمع کرائیں ،18کمپنیوں نے 12ارب روپے دیئے ،222 کمپنیاں حکم امتناع پرہیں جنہوں نے پیسے نہیں دیئے ۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگرسکیم کے بعدکچھ پیسے باقی رہ جاتے ہیں تووفاقی حکومت کوملتے ہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے نادہندہ کمپنیاں کے خلاف کارروائی سے متعلق پوچھاتو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے ہرسال نئی درخواستیں دائرکردی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کوپونے 200 ارب روپے واپس ویلفیئرفنڈزمیں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیڈریشن فنڈ کے 172ارب روپے ورکرزویلفیئرپرخرچ کرے۔

عدالت نے وفاق کومعاملے پرسندھ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

Read Comments