اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مارچ ضرورہوگا ،گرفتارہوا توآصفہ بھٹو زرداری آوازبنیں گی، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ منظورنہیں حکومت کوایک روزبھی برداشت نہیں کرسکتے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے، ان کی آمد کےموقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئےتھے جبکہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈکوارٹرپرپارٹی مرکزی قیادت اورکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ،نیب جے وی اوپل سے متعلق پوچھ گچھ اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ تھمادیا اور2ہفتوں میں تحریری جواب دینے کی بھی ہدایت کردی۔
نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں بلاول بھٹونے کہا کہ ایک سال قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مجھے بے گنا قراردیا پھربھی بلایا جارہاہے، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام اورکردارکشی کی جارہی ہے ،ہم اپنی جدوجہد سے کبھی پیچھےنہیں ہٹیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مارچ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کااعلان کیا،پی ٹی آئی ایم ایف ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار ہے،مارچ کا اعلان کرنے پر نیب کی طرف سےنیانوٹس آگیا،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں،اس لیے نیب میں پیش ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں کسی کاروباری سرگرمی میں شامل نہیں رہا،ذاتی لین دین سے نیب کا کوئی تعلق نہیں،نیب کے سوالات کا پہلے بھی جواب دے چکا ہوں،پہلےبھی یہی جواب تھا،آج بھی یہی جواب ہے،میں بےگناہ ہوں،7سال کی عمر میں اس کمپنی کاشیئرہولڈربناتھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب کا معاشی قتل کردیا گیا ہے پھروزیراعظم کہتے ہیں سکون صرف قبرمیں ہے ،ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کونہیں مانتے ،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں حکومت کوایک روزبھی برداشت نہیں کرسکتے ۔
بلاول بھٹوزرداری نے قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف کے قومی اسمبلی کی غیرحاضری پرافسوس کا اظہارکیا اورکہاکہ اپوزیشن لیڈرکاکرداراتناہی اہم ہے ،جتنالیڈرآف دی ہاؤس کا ،امید ہے اپوزیشن لیڈرجلد ملک میں ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہوسکتاہے کہ مارچ سے پہلے مجھےگرفتارکرلیاجائے،پیپلزپارٹی کے کارکن جدوجہد کرنا جانتے ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے لیے آصفہ بھٹوموجودہیں،گرفتارہوا توآصفہ بھٹومیری آوازبنیں گی۔