'سوشل میڈیا قوانین کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا ہرگز نہیں ہے'

شائع 13 فروری 2020 04:51pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا ہرگز نہیں ہے۔وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط کنٹرول کرنے سے متعلق قانون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے لیکن بدقستمی سے پاکستان میں اسے ریگولیٹ کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا۔انہی ضروریات کے تحت قواعد وضوابط بنائے گئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا کمپنی کو پاکستان میں بند کیا جا سکے گا جبکہ کمپنیاں اپنے خلاف پابندی پر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا جس طریقے سے اوپر جارہا ہے اورڈیجیٹل میڈیا، فارمل میڈیا کی جگہ لے رہا ہے یہ بہت اہم ہے کہ اسے ریگولیٹ کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کچھ اراکین نے اتنی گھٹیا اور بازاری گفتگو کی جس پر مجھے افسوس ہے ۔

Read Comments