Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بورے والا میں تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
بورے والا کے نواحی گاوں 519/ ای بی کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں 4ڈاکو راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے ،پولیس کو 15 پر اطلاع ملی جس پر تھانہ صدر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ان کا تعاقب کر کے گھیرا ڈال لیا ۔
اس دوران پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ شروع کردی،ایک گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ڈاکو پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے متعلق پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے تھا اور یہ قتل،ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔