اپوزیشن کامشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی،گورنر پنجاب

اپ ڈیٹ 14 فروری 2020 06:18am

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملکی حالات اتحاد اور یکجہتی کا تقاضہ کر رہے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے،2023تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کامشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی،مارچ میں کچھ ہونےکی آس لگانےوالی اپوزیشن بس خود کو تسلی دے رہی ہے ۔مہنگائی کے خاتمے کےلیے حکومتی اقدامات کی وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے سے ' داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ترکی اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Read Comments