Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے کورکمانڈر کراچی حملہ کیس میں 9دہشت گردوں کی سزاکے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔
کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملے سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں اورسزائے موت کو برقراررکھا ۔
عدالت نے 2 دہشت گردوں کو بری کردیاجن میں یعقوب سعیدخان اورنجیب اللہ شامل ہیں،جنہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔
کالعدم تنظیم جنداللہ کے سرغنہ عطاءالرحمان،شہزادباجوہ،دانش امام ،خریم سیف ،عزیز احمد ،شہزاد مختار ،راؤخالد ،شعیب احمد اور محمد خالد کی سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 11 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ،دہشت گردوں نے2004 میں کورکمانڈرکراچی پرحملہ کیا تھا،حملے میں 6جوان شہید ہوئےتھےجبکہ کورکمانڈرکراچی محفوظ رہے تھے۔