Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔
وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کروادیں اور مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے، صحت یاب ہوتے ہی نواز شریف ٹرائل کا سامنا کریں گے۔
عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی بناء پر ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کردی۔