Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ چینی اور آٹا مہنگا ہونے میں حکومت کی کوتاہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کس نےمہنگائی کرکےفائدہ اٹھایاسب پتہ چل گیا ہے۔انکوائری ہور ہی ہے مہنگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعظم نے کہاپاکستان مہینوں اور سالوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ہرے پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔پاکستان فلاحی ریاست بنے گا۔
وزیراعظم نے آٹا اور چینی بحران میں حکومتی کوتاہی تسلیم کرتےہوئے کہا ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نے میڈیا پرکڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ لوگ مائیک پکڑکرغریب کےپاس جاکرمہنگائی کاپوچھتے ہیں۔وہ بیچارہ کیا کہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے ہیلتھ کیئر میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔
Click to see more
انہوں نے اسپتالوں میں اصلاحات لانےاورکسی بھی مافیہ کا مقابلہ کرنے کابھی اعادہ کیا۔