وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کوہوگا

شائع 15 فروری 2020 01:39pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا۔بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن ،وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کے سیکریٹریٹ کے قیام اور بھارت سے ایک بار کے لئے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔گیس،بجلی کے بلوں اور پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔احساس پروگرام سے متعلق پارلیمنٹرینز کی تجاویز  پر ثانیہ نشتر بریفنگ دیں گی۔

مشیر خزانہ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سےمتعلق  کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Read Comments