پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی تدفین کردی گئی

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 04:52am

نوشہروفیروز میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد اسماعیل شاہ قبرستان میں تدفین کردی گئی،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری گزشتہ روز اپنےبہنوئی کےچہلم میں شرکت کے لیے گاؤں گئی تھی،خاندانی تنازع پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔

رکن اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسماعیل شاہ قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں رکن سندھ اسمبلی ممتاز علی چانڈیو،رکن سندھ اسمبلی سید سرفراز علی شاہ،عاجز دھامراہ،پی پی پی شہیدبینظیرآباد ڈویژن کے صدرضیاء الحسن لنجار،فیروزخان جمالی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Read Comments