Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس خیابان اتحادمیں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گزری قبرستان ہوگی۔
پی ٹی آئی کے رہنماءنعیم الحق کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین گزری قبرستان ہوگی۔
تحریک انصاف نے نعیم الحق کے انتقال پر 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا جبکہ سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
تحریک انصاف کے بانی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا گزشتہ روز ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان طارق میں ان کی رہائش گاہ پرصبح سے ہی تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی تعزیب کے لیے نعیم الحق کے گھر پہنچے، اس کے علاوہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت ان کے عزیزواقارب کی آمد جاری ہے۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا نعیم الحق پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے،2سال کا عرصے سے بہادری سے بیماری سے لڑ رہے تھے، نعیم الحق کا خلا ہمیشہ رہے گا ۔