Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کا اہم اجلاس کل سے پیرس میں ہوگا،اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا باقاعدہ 5روزہ اجلاس کل بروز (پیر)سے شروع ہوگا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا ، پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک ، ایف ایم یو کے حکام بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا،پاکستانی وفد اجلاس میں اہداف پر عمل درآمد سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ملکوں کی حمایت ملنے کی امید ہے جبکہ چین، ترکی اور ملائیشیا پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں ڈال کر 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا تاہم بعد میں مدت مزید 3 ماہ بڑھا دی گئی۔
حکام کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے،منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا گیا ہے۔